Breaking News

اسرائیلی حملے میں سینئر کمانڈر کی شہادت پر پاسداران انقلاب کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں مشیرسیدرضی موسوی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا ہے کہ میجر جنرل کو دمشق کے دیہی علاقےمیں اسرائیلی بمباری میں شہیدکیا گیا۔ سید رضی موسوی شام میں مزاحمتی سپورٹ یونٹ کے انچارج تھے۔

پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اسرائیل کو اس قتل کی قیمت چکانا پڑےگی،  صہیونی ادارہ شام میں ہمارے ایک فوجی مشیر کو قتل کرنے کے جرم کی قیمت ادا کرے گا۔

غزہ کے ساتھ ساتھ اطراف کے مسلم ممالک میں بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی کی جانب سے شام کی سرزمین پر کیے گئے تازہ فضائی حملے میں ایران کے سینئر اہلکار سید رضی موسوی شہید ہوگئے ہیں۔

سید رضی شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کے ذمہ دار تھے۔ سیدرضی موسوی جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dfhe7Ko

No comments