جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف کارروائی کی درخواست
جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف کارروائی کی درخواست دے دی جس میں اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
درخواست کے مطابق اسرائیل کا مقصد فلسطین قوم اور نسل کو تباہ کرنا ہے اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو قتل، جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچا رہا ہے اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ کےنسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔
جنوبی افریقہ نےعالمی عدالت انصاف سے جلد سماعت کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کو قتل اور سنگین نقصان پہنچانے سے روکنے کا حکم دینا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے رکن کے طور پر، جنوبی افریقہ اور اسرائیل دونوں ہی عدالت کے پابند ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v3HxitO
No comments