بھارتی ایئر لائن میں مسافر کو فراہم کردہ سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا!
بھارتی ایئر لائن کی جانب سے دوران پرواز فراہم کیے جانے والے کھانے سے کیڑا نکل آیا، خاتوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
انڈیا کی سب سے بڑی ایئر لائن میں مسافروں کو صاف ستھرے کھانے فراہم نہیں کیے جارہے۔ اس حقیقت سے مسافر خاتون نے پردہ اٹھا دیا۔ انڈیگو ایئر لائن کی فلائٹ میں خاتون کو پیش کیے گئے سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا، اس بابت خود خاتون نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو آگاہ کیا۔
دہلی سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت خوشبو گپتا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ انھیں 29 دسمبر کی صبح دہلی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز کے دوران خریدے گئے ویج سینڈوچ میں ایک زندہ کیڑا ملا۔
اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے خاتوں نے ایئر لائن کے کھانے اور سروس کے معیار میں مبینہ طور پر گراوٹ پر تنقید کی۔
انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے خوشبو نے کہا کہ ’سینڈوچ کا معیار خراب ہونے کے باوجود فلائٹ اٹینڈنٹ دوسرے مسافروں کو بھی سینڈویچ پیش کرتا رہا۔ وہاں بچے، بوڑھے اور دوسرے مسافر تھے، اگر کوئی خراب سینڈوچ سے متاثر جائے تو کیا ہوگا؟‘
خاتون نے دعویٰ کیا کہ انڈیگو فلائٹ اٹینڈنٹ کو کیڑا ملنے کی اطلاع دینے کے باوجود ان کا ردعمل ایسا تھا جیسے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
خوشبو گپتا کے مطابق، فلائٹ اٹینڈنٹ نے ہوائی جہاز میں فوڈ سیفٹی کے بنیادی مسئلے کو نظر انداز کیا اور صرف اتنا کہا ہم اسے کسی اور چیز سے بدل دیں گے۔
اس حوالے سے ایئر لائن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عملے کی جانب سے فوری طور پر مسافروں کو مخصوص سینڈویچ کی فراہمی بند کردی گئی تھی۔ اس معاملے کی فی الحال مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6sVB7Lr
No comments