غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیرمعمولی اقدام
غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل99 کی درخواست کر دی۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا آرٹیکل 99 کا اطلاق’’پینک بٹن‘‘دبانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ آرٹیکل 99 کے تحت سلامتی کونسل کو غزہ جنگ سے متعلق اجلاس کیلئے مجبور کر دیا گیا۔
آرٹیکل 99 اختیار دیتا ہے کہ کسی بھی موضوع پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے اجلاس بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ سمجھنےکی صورت میں بلایا جا سکتا ہے۔
کونسل کے ارکان کی اکثریت نےانسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کیا۔ امریکی مخالفت کی وجہ سے کئی مرتبہ سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر نتیجہ ملتوی کرنا پڑا ہے۔ امریکا کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت اور ویٹو کے باعث آرٹیکل 99 کا فیصلہ کیاگیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E3ZeGha
No comments