Breaking News

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ہیوسٹن : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی سامنے آئی ہے جو مسلسل کمی کے بعد 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کی کمی ہوئی جس نے جون کے بعد اپنی کم ترین سطح کو چھو لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 4 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

چین کی اقتصادیات کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کا اثر بھی قیمتوں پر پڑا، ایک دن بعد ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے چین کی اے ون ریٹنگ پر آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 5.4 ملین بیرل کا اضافہ ہوا جو کہ تجزیہ کاروں کی توقع کے مطابق 1 ملین بیرل اضافے سے بھی زیادہ ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LkyfwQt

No comments