برطانیہ : فیملی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی
لندن : برطانوی وزارتِ داخلہ کی دستاویزات میں فیملی ویزا کے لیے اب کم از کم آمدنی کی حد 29 ہزار پاؤنڈز مقرر کردی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت اپنے ہی بنائے گئے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی، حکومت نے فیملی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔
برطانیہ کا ‘پارٹنر یا اسپاؤز ویزا’ برطانیہ کی فیملی امیگریشن اسکیم کا حصہ ہے جس کے تحت کوئی بھی اہل غیر ملکی مرد یا خاتون اپنے برطانوی پارٹنر خواہ وہ برطانیہ کا شہری ہو یا برطانیہ میں آباد ہو، کے ساتھ رہ سکتا ہے۔
ایسے اہل درخواست دہندگان میں وہ لوگ شامل ہیں جو شادی شدہ ہیں، سول پارٹنرشپ میں ہیں یا غیر شادی شدہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے فیملی کو اسپانسر کرنے کے لیے کم از کم آمدنی کی حد 18 ہزار 6سو پاؤنڈ سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کر دی تھی۔
تاہم اب برطانوی وزارت داخلہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارتِ داخلہ کی دستاویزات میں فیملی ویزا کے لیے اب کم از کم آمدنی کی حد 29ہزار پاؤنڈز مقرر کر دی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1fZguos
No comments