سعودی عرب میں منفرد اقاموں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
سعودی عرب میں غیرملکیوں کی سہولت کے لیے منفرد اقاموں کے حوالے سے حکام نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی جو کہ منفرد اقامہ مرکز کے سربراہ ہیں، انھوں نے منفرد اقامے کی 5 نئی کیٹیگریز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر ماجد نے کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور ملک کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے نئی کیٹیگریز متعارف کرائی جارہی ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منفرد اقامہ مرکز کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ متعارف کرائی جانے والی نئی کیٹیگریز میں پہلی ان افراد کے لیے ہو گی جو صحت، علمی، ادارتی، یا تحقیقی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ دوسری کیٹیگری ہنر مند افراد کے لیے ہوگی، ثقافتی یا کھیلوں میں یا کسی بھی شعبے میں غیر معمولی ہنر مند افراد اس سے مستفید ہونگے۔
تیسری کیٹیگری انویسٹرز کے لیے ہوگی، چوتھی تجارتی اور پانچویں کیٹیگری غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے لیے ہوگی۔
ماجد بن عبد اللہ القصبی کا کہنا تھا کہ منفرد اقامہ کے حامل افراد کو سعودی عرب میں رہائش اور کام کرنے کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں بھی حاصل ہوں گی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vidPgzG
No comments