اسرائیل کو حماس کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑ گئی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی نیندیں اڑا دیں۔ صہیونی فوج کو مزاحمت کاروں کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑ گئی۔
حماس کے القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز پر کئی حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کے اس بیان کے کئی دن بعد جب صیہونیوں نے محصور پٹی کے اس حصے میں حماس کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ٹیلی گرام پر بیانات میں، گروپ نے کہا کہ انہوں نے غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں "دشمن کی افواج” پر حملے کیے ہیں۔
گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی فورسز کو مشین گن اور مارٹر فائر سے حواس باختہ کیا، القسام کے جنگجوؤں نے السیکا اسٹریٹ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو "ہلاک اور زخمی” کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اسرائیل نے عندیہ دیا تھا کہ وہ شمالی غزہ پر اپنی بمباری ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے اس حصے میں حماس کو "تباہ” کر دیا ہے۔
یہ اس وقت سامنے آیا جب اعلیٰ امریکی اور یورپی سفیروں نے اتوار کے روز خطے کا دورہ کیا۔ غزہ میں بڑھتی ہوئی اموات اور انسانی بحران پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے تقریباً 8,000 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے بعد اب شمالی غزہ میں حماس کے "ملٹری فریم ورک” کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور اب وہ بڑی جنگی کارروائیاں ختم کر دیں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wq8auzQ
No comments