Breaking News

سعودی عرب: منفرد اقامہ اور اس سے ملنے والے فوائد و سہولیات

ریاض: سعودی عرب نے پریمیم ریزیڈینسی پروگرام میں پانچ نئی کیٹیگریز متعارف کروا دیں جبکہ منفرد اقامہ ہولڈرز اس سے فوائد اور متعدد سہولیات حاصل ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے منفرد اقامہ کو دو حصوں تقسیم کیا گیا جس کے تحت ایک محدود مدت جبکہ دوسرا اقامہ دائمہ ہے۔

منفرد اقامے کیلیے عمر کی پابندی ہٹا دی گئی جبکہ اس کے تحت ہولڈر اور اہلخانہ پر مقیم غیر ملکیوں کیلیے مقرر قوانین و ضوابط نافذ ہوں گے۔ جو حقوق اور سہولیات اقامہ ہولڈر اور اہلخانہ کیلیے مقرر ہیں وہ غیر ملکیوں کو بھی حاصل ہوں گی۔

متعلقہ: حج 2024 کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم اعلان

پہلی کیٹگری ایسے افراد کیلیے ہے جو ادارتی، صحت، علمی یا تحقیقی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے جبکہ دوسری کیٹگری ثقافتی، کھیلوں میں یا کسی بھی شعبے میں غیر معمولی ہنرمندی دکھانے کے قابل افراد کیلیے ہے۔

اسی طرح تیسری سرمایہ کاروں، چوتھی تجارتی اور پانچویں کیٹگری غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کیلیے ہوگی۔

سینٹر کے ایگزیکٹو چیئرمین محمد السلطان کے مطابق منفرد اقامہ ہولڈرز اور اہلخانہ مقابل مالی سے مستثنیٰ ہوں گے، ساتھ ہی ہولڈر پر خروج و عودہ ویزے کی پابندی نہیں ہوگی۔

محمد السلطان کے مطابق غیر منقولہ جائیداد خریدنے، اس سے کاروباری فوائد حاصل کرنے اور بغیر اسپانسر سرمایہ کاری قانون کے مطابق کاروبار کی اجازت ہوگی۔

منفرد اقامہ رکھنے والے اپنے ساتھ نہ صرف 25 سال سے کم عمر اولاد، والدین اور بیگمات رکھ سکتے ہیں بلکہ رشتہ داروں کو وزٹ ویزے بھی جاری کرنے کے اہل ہوں گے۔

اس کے علاوہ، منفرد اقامہ رکھنے والوں کی اولاد، شوہر یا بیوی نجی کمپنیوں یا اداروں میں ملازمت کر سکیں گے اور انہیں ادارے تبدیل کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

محمد السلطان کے مطابق کسی بھی غیر ملکی شہری کیلیے منفرد اقامے کے اجرا کیلیے مقرر اہداف کو پورا کرنا لازمی ہے اور وہ اسے حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منفرد اقامے کا اہم مقصد غیر ملکیوں کے ذریعے سعودی شہریوں کو علوم سے آراستہ کرنا اور یہاں نئی ملازمتوں کیلیے دروازے کھولنا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Q6Etj3g

No comments