Breaking News

’عالمی عدالت میں مقدمہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلیے اہم قدم ہے‘

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی سماعتوں کو ’اہم قدم‘ قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کے نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آئی سی جے کی سماعتوں کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے "مقبوضہ غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی” کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

گروپ کے سیکرٹری جنرل Agnes Callamardنے کہا کہ آئی سی جے کا اسرائیل کے طرز عمل کا جائزہ فلسطینیوں کی زندگیوں کے تحفظ، بین الاقوامی قانون کے عالمگیر اطلاق میں اعتماد اور اعتبار کو بحال کرنے اور متاثرین کے لیے انصاف اور معاوضے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

نیتن یاہو نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمے کو ’الٹی دنیا‘ قرار دیدیا

فروری 2022 میں، ایمنسٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں شامل ہوئی جنہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر نسل پرستی کا نظام مسلط کر رہا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e5RmrEp

No comments