Breaking News

یوکرین کی جنگ انتہائی مشکل ہوچکی ہے، نیٹو سربراہ کا اعتراف

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ انتہائی مشکل ہوچکی ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ روس کو کسی صورت کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ اس وقت یوکرین میں میدان جنگ کی صورتحال یوکرین افوج کے لیے کافی کٹھن ہے۔

جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ کیہ محاذ ایسے ہیں جہاں سے روسی فوج آگے بڑھ رہی ہے۔ روس منظم ہورہا ہے اور اس کی افواج سخت قوت سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس پر کافی سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور روس کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ یقیناً گزشتہ موسم گرما میں یوکرینی فوج نے جو بڑا حملہ شروع کیا تھا، اس نے وہ نتائج نہیں دیے جس کی ہم سب کو توقع تھی۔

خیال رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم ایک غیر سرکاری سوئس تنظیم ہے جو ہر سال سیاست، معاشیات اور عوامی زندگی سے متعلق اہم مسائل پر بحث کے لیے اجلاس کرتی ہے۔

ڈبلیو ای ایف کا 53 واں سالانہ اجلاس 15 سے 19 جنوری تک ڈیووس میں ’ری بلڈنگ ٹرسٹ‘ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس میں 120 سے زیادہ ممالک کے کاروباری ایگزیکٹیوز، سیاسی رہنما اور ماہرین شرکت کرتے ہیں۔

ڈیووس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں روس کی نمائندگی نہیں رکھی گئی، جنگ کے پیش نظر منتظمین نے روس کو پہلے کی طرح دعوت نامہ ارسال نہیں کیا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pQ5vXid

No comments