حزب اللہ اور حوثیوں کے بعد ایک اور گروپ کا اسرائیل پر حملہ
عراقی ملیشیا گروپ نے اسرائیل پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت اور ایران سے تعلق رکھنے والے گروپ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ "گزشتہ دنوں میں صہیونی ادارے [اسرائیل] کے وسط میں” ایک میزائل داغا گیا تھا،
بیان میں ہدف کے صحیح مقام کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کا حتمی دن بتایا گیا ہے۔
یہ دعویٰ پہلا نہیں ہے جو گروپ نے کیا ہے۔ دسمبر کے آخر میں گروپ نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کے بندرگاہی شہر ایلات پر ایک میزائل داغا ہے۔
اس سے قبل لبنان کی حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے تل ابیب پر حملے کیے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Sl6a2Gw
No comments