Breaking News

حماس رہنما صالح العروری کی شہادت، ایران کا بیان سامنے آگیا

لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما صالح العروری کی شہادت پر ایران نے کہا ہے کہ حماس رہنماء کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی تحریک میں حماس رہنما کے قتل کے بعد نئی جہت پیدا ہوگی۔

حملے کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں ناکامی کے بعد لبنان کو محاذ آرائی کے نئے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما صالح العروری شہید ہو گئے۔

اسرائیل اور حماس نے اس حوالے سے تصدیق کی کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں صالح العروری شہید ہوئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صالح العروری کون تھے؟

حماس کے مطابق صالح العروری کے علاوہ قسام بریگیڈ کے دو کمانڈرز بھی شہید ہوئے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/enx0YUI

No comments