’اسرائیل جنگ کو پھیلاتا ہے تو اس لڑائی کی کوئی حد نہیں ہو گی‘
حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ جنگ چھڑ جاتی ہے تو اس کی کوئی حد نہیں ہو گی۔
حماس کے سینیئر رہنما العروری کو حملے میں شہید کرنے پر عوام سے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ العروری کا قتل سزا کے بغیر نہیں چلے گا اگر دشمن لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا سوچتا ہے تو ہماری لڑائی بغیر کسی حد کے، بغیر کسی حد کے، بغیر کسی اصول کے ہوگی اور وہ جانتے ہیں کہ میرا کیا مطلب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ہم اس سے نہیں ڈرتے ہم ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہیں، لبنان میں حماس رہنماکےقتل کابدلہ ضرورلیاجائےگا، لبنان کے محاذ پر اسرائیل شرم کے مارے ہزاروں ہلاکتوں کا اعلان نہیں کررہا۔
حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نےحماس رہنما کو قتل کر کے فتح کی تصویرپیش کرنےکی کوشش کی، غزہ میں 3ماہ کی لڑائی میں اسرائیل کوکوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اسرائیل کا بطور جمہوریت امیج تباہ ہو چکا ہے اسرائیل انسانی، اخلاقی، قانونی طور پر مکمل تباہ ہو چکا ہے دنیابھرکی عوام اسرائیل کو بھوک سے بچوں کو مارنے والےکے طور پر دیکھ رہی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uDakXAi
No comments