القسام بریگیڈ کا 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
حماس کی جانب سے چند روز کے دوران 15 اسرائیلی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان القسام بریگیڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی 43 فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لیے گئے جبکہ تل ابیب پر بھی راکٹوں سے متعدد حملے کئے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح کے سیف زون پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں، رات بھر گولہ باری اور مکانات پر بمباری سے 130 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر کی جانب سے رفح کے سیف زون کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بیان کے بعد گزشتہ روز صہیونی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفح میں شدید بمباری کی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں ایک سو تیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں کنڈرگارٹن اسکول پر بھی اسرائیلی حملے میں کم از کم 2 بچے شہید ہو گئے ہیں، صہیونی فورسز نے خان یونس میں ہلال احمر کے یورپی ہیڈ کوارٹر پر بھی اسموک بم پھینکے۔
کینیڈا کی بھی اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگانے کی تیار
اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائیوں میں مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا، جس سے زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 225 ہو گئی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NEyDYdj
No comments