پاک بحریہ و میری ٹائم سکیورٹی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتیوں کی جان بچالی
کراچی: پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی سے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچا لی۔
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کو ریسکیو کیا، کشتی میں بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یار و مددگار سمندر میں پھنسے ہوئے تھے۔
اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلیے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔
#ISPR
Pakistan Navy and #Pakistan Maritime Security Agency rescued 9 Indian citizens stranded in the Arabian Sea@OfficialDGISPR #PakNavy #ISPRThe 9 Indian nationals in the boat were stranded at sea helplessly for 24 hours
Pak Navy and Pakistan Maritime Security Agency… pic.twitter.com/tlo0cOln7m
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) February 5, 2024
پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملے کو طبی امداد فراہم کی۔
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cQFEz6x
No comments