Breaking News

اسرائیلی پارلیمنٹ کا فلسطینی ریاست کو ماننے سے انکار

اسرائیلی پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کے فلسطینی ریاست کو مسترد کرنے کی حمایت کی ہے۔

اسرائیلی قانون سازوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے فلسطینی ریاست کو کسی بھی "یکطرفہ” طور پر تسلیم کرنے کو مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فلسطینی ریاست کے مذاکرات کی بحالی کے لیے بین الاقوامی مطالبات بڑھ چکے ہیں اور عالمی عدالت انصاف فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

کنیسیٹ کے ترجمان نے کہا کہ 120 میں سے 99 قانون سازوں نے حمایت میں ووٹ دیا ہے۔

اسرائیل کا موقف ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ کوئی بھی مستقل معاہدہ دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے نہ کہ بین الاقوامی حکم نامے کے ذریعے۔

یہ اس کے باوجود ہے کہ نیتن یاہو نے کھلے عام فلسطینی ریاست کی مخالفت کا اظہار کیا اور اسرائیلی عوام کے سامنے خود کو ایسی کسی بھی ریاست کے خلاف پیش کیا۔ 2014 کے بعد سے فلسطینی ریاست کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dX0TtbJ

No comments