Breaking News

عالمی عدالت اسرائیل کو فوری قبضہ ختم کرنے کا حکم نہ دے، امریکا

امریکا نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر قبضہ ختم کرنے کا حکم نہ دیا جائے۔

امریکہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کی ضمانتوں کے بغیر فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے غیر مشروط انخلاء کا حکم نہ دے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اس ہفتے 52 ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں کے دلائل سن رہی ہے  جو کہ کسی ایک عالمی عدالت کے مقدمے میں حصہ لینے والے فریقین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

15 ججوں کے پینل سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے "قبضے، آباد کاری اور الحاق” کے ساتھ ساتھ "یروشلم کے مقدس شہر کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے” کی پالیسیوں کا جائزہ لے۔

جنوبی افریقا اور سعودی عرب سمیت سابقہ مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں پر اپنا قبضہ ختم کرے جو 1967 میں چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ میں اس کی فتح کے بعد سامنے آیا تھا۔

لیکن بدھ کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام قانونی مشیر، رچرڈ ویزیک نے ایک مختلف انداز اپنایا ہے۔ ویزیک نے کہا کہ عدالت کو یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ اسرائیل قانونی طور پر مقبوضہ علاقے سے فوری اور غیر مشروط طور پر دستبردار ہونے کا پابند ہے، مغربی کنارے اور غزہ سے اسرائیل کے انخلاء کی طرف کوئی بھی حرکت اسرائیل کی حقیقی سیکورٹی ضروریات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس میں روس نے کہا ہے کہ تنازعات کی اصل وجہ ’ختم کرنے کی ضرورت ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SQM4aC2

No comments