اسرائیلی اعلان پر امریکا اور جرمنی مایوس
بلنکن کا کہنا ہے کہ نئی اسرائیلی بستیوں کے اعلان پر امریکا ’مایوس‘ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوس ہیں یہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک انتظامیہ کے تحت امریکی پالیسی ایک طویل عرصے سے چلی آ رہی ہے، کہ نئی بستیاں پائیدار امن تک پہنچنے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون سے بھی مطابقت نہیں رکھتے ہماری انتظامیہ آبادکاری کی توسیع کی سخت مخالفت کرتی ہے اس سے صرف اسرائیل کی سلامتی کمزور ہو گی، مضبوط نہیں ہو گی۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
جرمنی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں نئے آباد کاروں کے گھروں کی تعمیر کے تازہ ترین اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی نائب ترجمان کیتھرین ڈیشاؤر نے برلن میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ "آپ کو بستیوں کی تعمیر پر ہماری پوزیشن معلوم ہے یہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور یہ اس وقت بھی لاگو ہوتا ہے جب نئے تعمیراتی منصوبے شروع کیے جاتے ہیں”
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RrbAUz6
No comments