Breaking News

کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

پاکستانی خاندان کو کینیڈین شہر لندن اونٹاریو میں 2021 میں گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو عدالت کی جانب سے سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو عدالت نے دہشتگردی کا مجرم قرار دے دیا، کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔

سپیریئر کورٹ کی جسٹس رینی پومیرنس نے مجرم کا نام نہیں لیا، اُن کا کہنا تھا کہ میں نے مجرم کا نام نہ لینے کا انتخاب کیا ہے، میں مجرم کی سوچ کا بھی ذکر نہیں کروں گی کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ 23 سال کے مجرم نیتھینیل ویلٹمین نے جون 2021 میں سلمان افضال نامی پاکستانی شہری اور انکے خاندان کو گاڑی تلے روند دیا تھا، افسوسناک واقعے میں سلمان افضال، انکی اہلیہ مدیحہ، بیٹی یمنیٰ اور والدہ طلعت افضال جاں بحق ہوئے تھے۔

بیٹے کو اسکول سے پیدل گھر جانے کی سزا دینے والی ماں نے دل دہلا دینے والی غلطی کر دی

عدالت نے مجرم نیتھینیل ویلٹمین کو فرسٹ ڈگری مرڈر اور کم سن کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا۔ مجرم کو کسی پیرول کے بغیر عمر قید یعنی 25 سال قید بھگتنا پڑے گی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JYmQfHM

No comments