ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی 10 سال بعد دوبارہ تلاش
ملائیشیا MH370 طیارے کے لاپتہ ہونے کے 10 سال بعد دوبارہ تلاش کر سکتا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ گمشدگی کی 10ویں برسی قریب آ رہی ہے اور ان کا ملک ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز MH370 کے لیے نئے سرے سے تلاش شروع کر سکتا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک نے اتوار کے روز 8 مارچ 2014 کو بوئنگ 777 طیارے کے لاپتہ ہونے کی یاد میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں کہا کہ حکومت تلاش کے لیے پرعزم ہے اور تلاش کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
اس دن، 227 مسافروں اور عملے کے 12 افراد کو لے جانے والی پرواز کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی جو تاریخ کے سب سے بڑے ایوی ایشن سے متعلق پرُاسرار واقعات میں سے ایک ہے۔
امریکا کی سمندری تہہ تلاش کرنے والی فرم اوشین انفینٹی نے طیارے کو تلاش کرنے کی دو سابقہ ناکام کوششوں کے بعد اپنی تازہ ترین تلاش کی تجویز پیش کی تھی۔
وزیر ٹرانسپورٹ امید کر رہے ہیں کہ ملائیشیا کی کابینہ کی طرف سے اوشین انفینٹی کی "کوئی تلاش نہیں، کوئی فیس نہیں” کی تجویز منظور ہو جانے کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ تلاش میں تعاون کریں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/0jhfJNc
No comments