Breaking News

کم عمر لڑکے پر 100 روپے کی گھڑی چرانے پر بہیمانہ تشدد

بھارت میں کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر 100 روپے کی گھڑی چوری کرنے پر نیم برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے علاقے چھترپتی سمبھاجی نگر میں مدرسے کے طالب علم کو استاد اور ساتھی طلبہ نے قریبی دکان سے مبینہ طور پر 100 روپے کی گھڑی چوری کرنے کے الزام میں بے دردی سے مارا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ طالب علم کے والدین کی شکایت کے بعد ملزم استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گجرات کے سورت سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے سمبھاجی نگر کے جامعہ برہان العلوم مدرسے میں داخلہ لیا تھا۔

پریشان کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نابالغ طالب علم نے ایک قریبی دکان سے مبینہ طور پر ایک خودکار گھڑی جس کی قیمت 100 روپے تھی چوری کر لی۔ چوری کی واردات دکان کے مالک کی جانب سے نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔

چوری کا علم ہونے پر دکان کے مالک نے مدرسہ کے استاد مولانا سید عمر علی کو اطلاع دی۔

شکایت ملنے پر کمسن لڑکے کو عمر علی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ایک ویڈیو میں علی اور طلبا کو باری باری تھوکتے ہوئے اور طالب علم کی پیٹھ پر تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو طالب علم کے والدین تک پہنچا، جو چھترپتی سمبھاجی نگر پہنچے اور عمر علی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں آئی پی سی کی کئی دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں چائلڈ رائٹس کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mon1HTr

No comments