عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بدلے رہا کیا جا رہا ہے؟
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بدلے رہا کیا جا رہا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں آئی، ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق سماعت کے اُس حصے کو نہیں سن سکا۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر کانگریس کے ساتھ یہ ایک معمول کی سماعت تھی، ڈونلڈلو کی گواہی نے مجموعی طور پر پاکستان سے باہمی تعلقات پر تفصیلات فراہم کیں ہم پاکستان کےساتھ کئی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی امید کرتے ہیں۔
گزشتہ روز نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی عدالتوں میں زیرالتوا سیاسی مقدمات پر سوال کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی میں عدالتی مقدمات میں میرے پاس کہنےکیلئےکچھ نہیں عدالتوں میں مقدمات کا معاملہ پاکستان کا اندرونی ہے۔
پاک افغان سرحدی کشیدگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ افغانستان دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بنے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/pgtVwBb
No comments