Breaking News

ماں نے گلا گھونٹ کر بیٹی کو قتل کردیا

بھارت میں ماں نے دوست کو گھر بلانے پر مبینہ طور پر 19 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں خاتون نے مبینہ طور پر دوست کو گھر بلانے پر 19 سالہ بیٹی بھارگوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جنگمما دوپہر کے کھانے کے لیے کام سے گھر آئی اور بھارگوی کو دوست کے ساتھ دیکھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بھارگوی کے دوست کو گھر سے باہر بھیج دیا اور بیٹی کی جان لے لی۔

پولیس افسر ستیہ نارائن کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے نابالغ بھائی نے بتایا ہے کہ ماں کو قتل کرتے دیکھا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ماں کو کھڑکی سے بہن پر حملہ کرتے دیکھا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ بیٹی کی شادی کرنا چاہتی تھی اور خاندان میں رشتے تلاش کررہی تھی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xCLGoX2

No comments