برازیل میں بےگھر افراد کی عمارت میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ
برازیل میں آتشزدگی کے خوفناک واقعے میں کم ازکم 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں بے گھر افراد کی عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے ایک ناکارہ ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہنگامی کارکنوں نے جمعہ کے روز گاروا فلورسٹا میں 10 اموات کی تصدیق کی ہے۔ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے کے قریب لگی اور آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو تقریباً تین گھنٹے لگے۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا فورنزک ماہرین متاثرین کی شناخت اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پورٹو الیگری کے میئر سیباسٹیو میلو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ متعدد زخمیوں کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں زخمیوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/nYQI5cR
No comments