Breaking News

تلخ کلامی کے بعد ملزم نے آفس کے ساتھی کو قتل کردیا!

ملزم نے اپنے ساتھ آفس میں کام کرنے والے شخص کو چھریوں کے وار کرکے ہلاک کردیا، بیوی بچانے آئی تو اسے بھی زخمی کرڈالا۔

امریکی ریاست نیویارک میں 54 سالہ کینڈیلاریو کورڈووا نامی شخص کو 2023 میں اپنے دوست اور آفس کے ساتھی کو قتل کرنے اور مقتول کی بیوی کو حملے سے روکنے کی کوشش کرنے پر چاقو سے وار کرکے زخمی کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

سفولک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی ریمنڈ ٹیرنی نے بتایا کہ کینڈیلاریو کو 14 مئی کو اپنے دوست اور آفس کولیگ 58 سالہ روک سسنیروس کو قتل جبکہ اسکی اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ اسے 20 جون کو سزا سنائی جائے گی۔

استغاثہ کے مطابق، 16 فروری کو ملزم اور مقتول ایس یو وی کار میں اکٹھے بیٹھے تھے، جو سسنیروس کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔

مقتول کی بیوی نے مبینہ طور پر اپنے باورچی خانے کی کھڑکی سے دیکھا کہ کورڈووا اس کے شوہر کو کار سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان میں شاید کوئی تلخ کلامی ہورہی تھی۔ اسی دوران وہ کار وہاں سے بھگاکر لے گیا تو مقتول کی بیوی نے اپنی کار میں ان کا تعاقب کیا۔

کورڈووا نے مبینہ طور پر راستے میں اپنی گاڑی روکی اور سسنیروس کی گردن اور جسم پر چاقو سے پے درپے وار کیے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق مقتول کی بیوی نے کورڈووا کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔ تاہم قریب سے گزرنے والے موٹرسائیکل سواروں نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس نے اسے جائے وقوع سے گرفتار کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/LrRVHvs

No comments