Breaking News

تمام ممالک اسرائیل اور دیگر گروپوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں، ایمنسٹی

ایمنسٹی نے ‘تمام ریاستوں’ سے اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروپوں کو ہتھیاروں، پرزوں اور گولہ بارود کی منتقلی کو فوری طور پر روک دیں۔

ایک بیان میں گروپ نے کہا کہ ممالک کو ایسا کرنا چاہیے جب کہ خطرہ ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب یا سہولت کاری کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

جو بائیڈن نے بدھ کو نشر ہونے والے سی این این انٹرویو میں کہا اسرائیل کو جو بم دیے گئے وہ شہریوں کے قتلِ عام میں استعمال ہوئے، اسرائیلی فوج رفح کی آبادی والے علاقوں میں داخل ہوئی تو اسلحے کی فراہمی بھی روک دیں گے۔

صدر جو بائیڈن نے بدھ کو پہلی بار کہا کہ اگر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو رفح شہر پر بڑے حملے کا حکم دیتے ہیں تو وہ اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی کچھ کھیپ روک دیں گے جس کے بارے میں انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ غزہ میں شہریوں کو مارنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8bodc5V

No comments