اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کو خون میں نہلادیا، 200 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیل کی صیہونی فوج نے فلسطین میں نصیرات کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے اپنے 4 یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے نصیرات کیمپ کو خون میں نہلا دیا، قابض فوج امداد دینے کے بہانے کیمپ میں داخل ہوئی اور لوگوں کو بدترین قتل عام کیا، اس حملے میں 210 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق شہدا میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اس کے علاوہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، اسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران چار یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا، چاروں یرغمالی اچھی صحت اور بہتر حالت میں ملے، آپریشن میں ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی مارا گیا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ رفح میں سفاک صہیونی فوج ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن گئی، درجنوں بے گھر فلسطینیوں کی لاشیں سڑکوں سے اٹھانے والا کوئی نہیں ہے جبکہ خان یونس اور غزہ میں بھی اسرائیلی فورسز کے حملوں سے کوئی جگہ محفوظ نہیں۔
اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہےامریکا جنگی جرائم میں برابرکا شریک ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xSIKGXV
No comments