ریلوے مسافر کے کھانے میں زندہ لال بیگ، ویڈیو وائرل
نئی دہلی : بھارت میں ٹرین کے مسافر کے کھانے میں زندہ لال بیگ ملنے کے واقعے کے بعد بھارتی عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر انٹرنیٹ صارفین اپنے شدید رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔
بھارتی ریلوے کی ایک ویڈیو میں ٹرین مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے اندر سے لال بیگ برآمد ہونے پر مسافر نے شدید نفرت اور غصے کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسافر نے عملے کو کھانے کے ساتھ ایک عدد گلاب جامن کا بھی آرڈر دیا تھا لیکن جب کھانا آیا تو اس میں گلاب جامن کے اوپر ایک لال بیگ بھی گھوم رہا تھا۔
ریلوے مسافر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پہلی بار انڈین ریلوے میں کھانے کا آرڈر دیا اور مجھے ایک زندہ لال بیگ ملا۔
مذکورہ ویڈیو پر صارفین نے بھی اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور ریلوے انتطامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/7zxbtvy
No comments