بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، درجنوں مویشی بہہ گئے
تلنگانہ : بھارت میں حالیہ بارش اور سیلاب نے بدترین تباہی مچادی ہے، تلنگانہ کی ندی میں درجنوں مویشی بہہ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمورم بھیم آصف آباد کے علاوہ تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں بارشوں کے باعث آنے والا سیلاب درجنوں مویشی بہا کر لے گیا اور کھڑی فصلیں بھی تباہ کردیں۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ندی کو پار کرتے ہوئے درجنوں گائیں بھینسیں اور بکریاں گدلے پانی میں بہہ گئیں۔ تاہم بروقت اقدامات کرتے ہوئے خوش قسمتی سے ان سب جانوروں کو بچا لیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
علاوہ ازیں میرپور آزاد کشمیر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
کئی روز سے جاری شدید گرمی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا، طویل عرصہ بعد ہونے والی باران رحمت سے شہریوں کے چہرے کِھل اٹھے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5MV4F6t
No comments