دبئی میں غیر ملکی مسافروں کو بلیک لسٹ کرنے کی خبر، حقیقت سامنے آگئی
دبئی میں غیر ملکیوں کے زائد المعیاد قیام سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس پر دبئی کی انتظامیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے حقیقت بیان کردی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی امیگریشن کے حوالے سے خبر پر دبئی انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش اور خارجہ افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) دبئی کی جانب سے امیگریشن سے منسلک زائد المعیاد قیام کی خبر کی تردید کی گئی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری خبر میں بتایا گیا تھا کہ دبئی امیگریشن کی جانب سے زائد المعیاد قیام کی پالیسی تبدیل کردی گئی ہے، کوئی بھی غیر ملکی مسافر 5 دن سے زیادہ اگر رہ رہا ہوگا تو اسے مستقل طور پر مفرور قرار دے دیا جائے گا۔
پوسٹ کی گئی خبر میں مزید بتایا گیا کہ ان مسافروں کے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جائیں گے، جبکہ انہیں ورک ویزا سے بھی نکال دیا جائے گا اور ڈی پورٹ ہونے کے ساتھ زندگی بھر کے لیے ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔
بعد ازاں اس پوسٹ کی حقیقت اس وقت سامنے آئی، جب اس میں الفاظ کی سنگین غلطیاں سامنے آئیں، ایک پوسٹ میں ٹریول ایجنٹس کو بھی مخاطب کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے کسٹمرز کو اس نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کر سکیں۔
تاہم ان جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آر ایف اے نے اس کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/FQ4Jjs6
No comments