کینیا میں بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار
کینیا میں پولیس نے بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے شہر نیروبی میں کوڑے کے ڈھیر سے مسخ شدہ خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جبکہ ملزم نے 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کرمنل انویسٹی گیشنز کے سربراہ محمد مین کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 42 خواتین کی لاشیں ڈمپنگ سائٹ پر پھینکی تھی۔
انہوں نے گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیریل کلر کو گرفتار کیا گیا ہے جو انسانی زندگی کا کوئی احترام نہیں کرتا۔
قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس ڈگلس کنجا نے بتایا کہ 33 سالہ ملزم جومایسی خلیسیا کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔
ملزم کے گھر سے ایک چھرا بھی برآمد ہوا ہے جسے آلہ قتل سمجھا جارہا ہے، اس کے علاوہ ملزم کے گھر 9 بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 9 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جن کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ دارالحکومت کے جنوب میں مکورو کی کچی آبادیوں کے کوڑے کے ڈھیر سے خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس سے لوگوں کو خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/fsZqVRX
No comments