Breaking News

بھارت میں گوشت کی دکانوں کیلیے نیا حکم جاری

بھارت میں ایک جانب اترپردیش میں مصدقہ حلال اشیا فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تو دوسری جانب راجھستان میں گوشت کی دکانوں پر ’حلال‘ لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے دارالحکومت جئےپور میں گوشت کی دکانوں پر حلال یا جھٹکا لکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

یہ حکمانہ گریٹر نگر نگم کی میئر سومیا گوجر کی جانب سے دیا گیا ہے جس میں دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حلال یا جھٹکے کا گوشت تحریر کر کے چسپاں کریں۔

میئر کا کہنا ہے کہ یہ حکم اس لیے دیا گیا ہے کہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں جب کہ حکم کی تعمیل نہ کرنے والے قابلِ گرفت ہوں گے۔

دوسری جانب مودی کے مسلسل تیسری بار برسراقتدار آنے کے بعد مسلم مخالف اقدامات میں تیزی آ گئی ہے اور اب ریاست اترپردیش میں حلال اشیا فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی نے یوپی میں کانوڑ یاترا کے راستوں پر کھانے پینے کی دکانوں پر مالک کا نام اور شناخت لکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی حلال مصدقہ مصنوعات فروخت کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے اس مسلم مخالف اقدام کا جواز گھڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ یوپی حکومت نے کانوڑ یاتریوں کے ’’عقیدے کی پاکیزگی‘‘ کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BXnpHP6

No comments