Breaking News

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا

تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کردیا گیا۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا ہے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی قیام گاہ پر نشانہ بنایا گیا، ایران نے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

حماس کے اعلامیہ کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کواسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔

نیتن یاہو کا انجام بھی ہٹلر جیسا ہوگا: ترکی

دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ناگزیر نہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو ناگزیر نہیں سمجھتا۔

یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر کے خلاف بیروت میں ”ٹارگٹڈ اسٹرائیک”کیا ہے۔

فی الحال حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم اسرائیلی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ گولان کے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے راکٹ حملے کے ذمہ دار حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/y1X0Fbx

No comments