Breaking News

ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کا 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر اتفاق ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔

سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں۔

نئی حج پالیسی کا اعلان، پرائیویٹ کوٹہ بڑھا دیا گیا

ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OzxtF9k

No comments