کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر پولیس حراست سے فرار
کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی پولیس کی حراست سے 42 خواتین کے قتل کا اعتراف کرنے والا قیدی فرار ہوگیا۔
کینیا پولییس ترجمان ریسیلا اونیانگو نے بتایا کہ 33 سالہ کولنز جمعیسی خلوشا جسے پولیس نے 15 جولائی کو گرفتاری کے بعد ’ویمپائر، سائیکو پیتھ قرار دیا تھا وہ منگل کی صبح 12 بجے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خلوشا کے فرار ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب افسران نے صبح 5 بجے قیدیوں کو ناشتہ کروانے کے لیے سیلوں کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق سیل کا دروازہ کھولنے کے بعد پتا چلا کہ 13 قیدی تاروں کی جالی کاٹ کر فرار ہوگئے ہٰں۔
قائم مقام پولیس انسپکٹر جنرل گلبرٹ مسینگیلی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈیوٹی پر موجود آٹھ افسران کے خلاف تادیبی اقدامات کیے گئے تھے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرار ہونے میں اندرونی افراد کی مدد کی گئی تھی”۔
خلوشا جمعے کو کینیا کے دارالحکومت کی ایک عدالت میں پیش ہوا تھا جب مجسٹریٹ نے انہیں مزید 30 دن کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا تاکہ پولیس اپنی تحقیقات مکمل کر سکے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/XeqUl8a
No comments