بھارت جلد تیسری بڑی معیشت بن سکتا ہے! ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے کہا ہے کہ بھارت جلد دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن سکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ کا کہنا ہے کہ بھارت کی ترقی کی شرح توقع سے بہتر ہے، یقیناً بھارت 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جائیگا جبکہ اس وقت بھی بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت مانا جاتا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ ہم نے پچھلے مالی سال میں جیسی توقع کی تھی بھارت کی معیشت اس سے بہتر کارکردگی پیش کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان چیزوں سے بھارت کی معیشت کا اندازہ لگانے میں مدد ملی ہے جبکہ یہاں کھپت میں بھی بہتری آئی ہے اور میرا ماننا ہے کہ یہ بھارت کی معیشت کیلئے اچھے اشارے ہیں۔
گیتا گوپی ناتھ نے ترقی کی شرح کو اپ گریڈ کرنے کے پیچھے وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل کی فروخت میں بہتری آئی ہے جبکہ ایف ایم سی جی سیکٹر میں کی پرفارمنس بھی بہتر رہی ہے۔
اس کے علاوہ بھارت میں مون سون کا موسم بھی اچھا رہا اور اگر فصل اچھی ہوئی تو زرعی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
گیتا گوپی ناتھ سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی بھارتی معیشت کی تعریف کی گئی تھی، اے ڈی بی نے بھارت کے جی ڈی پی کے تخمینہ کو0.7 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کو دُہرایا ہے، اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ اس کےلیے محنت کی جارہی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5ham18e
No comments