’تازہ غزہ جنگ بندی مذاکرات تعمیری ہیں‘
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تازہ ترین جنگ بندی مذاکرات ’تعمیری‘ ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے قاہرہ میں ہونے والی بات چیت کچھ پیش رفت کے ساتھ "تعمیری” رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام فریقوں کو مجوزہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کام کرنے کے لیے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ حماس کو مذاکرات میں شرکت کرنی چاہیے جس میں جمعرات کو اسرائیل، امریکا، مصر اور قطر کے مذاکرات کار شامل تھے۔
کربی کا کہنا تھا کہ ہم قاہرہ میں ہیں وہ قاہرہ میں ہیں ہمیں حماس کی شرکت کی ضرورت ہے، اور ہم اس معاملے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کیا ہے کہ اب وقت غزہ جنگ بندی معاہدے کا ہے۔
امریکا کے شہر شکاگو میں جاری ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔
اس موقع پر کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا اب وقت آگیا ہے اور انہوں نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت بھی کی۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی حریف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کیا کہ ہیرس اسرائیل سے ’نفرت‘ کرتی ہے۔
ٹرمپ نے اسرائیل-فلسطین کے بارے میں نائب صدر کملا ہیرس پر تنقید کرتے ہوئے ان پر اسرائیل سے نفرت کرنے اور 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حماس حملے کا حامی ہونے کا الزام لگایا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/701BrIN
No comments