نوجوان لڑکی بالکونی سے کپڑے اتارتے ہوئے گرکر ہلاک
بالکونی سے کپڑے اتارتے ہوئے 17 سالہ نوجوان لڑکی تیسرے فلور سے گرکر ہلاک ہوگئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے جنوب مغرب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ساگر پور کے علاقے میں اپنے گھر کی تیسری منزل پر بالکونی سے کپڑے لانے کے دوران ایک نوجوان لڑکی المناک طور پر گر کر ہلاک ہوگئی۔
یہ واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا جو کہ اس گلی میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا، جس میں 17 سالہ نوجوان لڑکی کو سڑک پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی کلپ میں نظر آرہا ہے کہ 17 سالہ نوجوان لڑکی بالکونی سے نیچے سڑک پر گرگئی جب کہ لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے اہلخانہ کے بیان کے مطابق وہ بالکونی کی رسی پر سوکھنے کے لیے لٹکائے ہوئے کپڑے لا رہی تھی کہ پھسل کر نیچے گر گئی اور زخمی ہو گئی بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ذرائع نے بتایا کہ گرنے کی وجہ سے 17 سالہ نوجوان لڑکی کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3zoqb6X
No comments