لیگو کے ’کھلونا بلاکس‘ اب کس چیز سے بنائے جائیں گے؟
بچوں کی کھلونا اینٹیں یا ’بلڈنگ بلاکس‘ بنانے والی معروف کمپنی ’لیگو‘ نے اعلان کیا ہے کہ سال 2032 تک وہ اپنے کھلونوں کی تیاری کا مٹیریل مکمل تبدیل کردے گی۔
لیگو ترجمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’بلڈنگ بلاکس‘ میں استعمال ہونے والے فوسل ایندھن کو زیادہ مہنگے، قابل تجدید اور ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے تبدیل کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کمپنی نے طویل مدتی سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے بھی کیے ہیں۔
لیگو کمپنی جو ہر سال کھلونا نما ’بلڈنگ بلاکس‘ فروخت کرتی ہے، نے 600 سے زیادہ مختلف مواد کی جانچ پڑتال کی ہے تاکہ ایک نیا مواد تیار کیا جاسکے جو سال2030 تک اس کے فوسل ایندھن پر تیار کیے جانے والے بلاکس کو مکمل طور پر تبدیل کرسکے تاہم اب تک اسے محدود کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
لیگو کمپنی کا مقصد اپنے ’بلڈنگ بلاکس‘ میں فوسل ایندھن کی مقدار کو بتدریج کم کرنا ہے اور اس کے لیے وہ 70 فیصد زیادہ قیمت ادا کر رہی ہے جو بلاکس کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا خام پلاسٹک ہے تاکہ مینو فیکچررز کو پیداوار بڑھانے کی ترغیب دی جا سکے۔
اس حوالے سے لیگو کے سی ای او نیلس کرسچینسن نے رائٹرز کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ لیگو کے بلاکس تیار کرنے کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔”
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ ہم صارفین سے اضافی قیمت وصول کیے بغیر خام مال کے لیے اضافی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب لیگو کی حریف کھلونا ساز کمپنی ’ہسبرو‘ نے کچھ کھلونوں میں ری سائیکل شدہ مواد شامل کرنا شروع کر دیا ہے لیکن پلاسٹک کے استعمال پر کوئی پختہ ہدف مقرر نہیں کیا۔
لیگو بلاکس کیا ہیں؟
واضح رہے کہ ’لیگو‘ ڈنمارک کی ایک کھلونا ساز کمپنی ہے، لیگو بلاکس رنگین پلاسٹک سے بنے چھوٹے چھوٹے بلاکس ہوتے ہیں جنہیں ایک ٹاور، گھر یا مزید کھلونے بنانے کے لیے آسانی سے جوڑا جاسکتا ہے۔
لیگو بلاکس دنیا کا سب سے مشہور کھلونا ہے، یہ بلاکس مختلف رنگوں، اشکال اور سائز میں آتے ہیں اور انہیں بہت سے طریقوں سے ایک ساتھ جوڑ کر مختلف قسم کے ڈھانچے اور اشیاء بنائی جاسکتی ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/uIaZ3w7
No comments