ایرانی سپریم لیڈر نے اہم حکم دیدیا
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کو اسرائیل کو ‘سخت سزا دینے’ کا حکم دے دیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کو "سخت سزا” دینے کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔
فدوی نے کہا کہ اسرائیل کو سخت سزا دینے اور شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے کے حوالے سے سپریم لیڈر کے احکامات واضح اور واضح ہیں اور ان پر عمل درآمد بہترین طریقے سے کیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے ایک دن بعد اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسرائیل ٹینشن، جنگ اور تنازع کو دوسرے ممالک تک وسیع کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرئیل نے باضابطہ طور پر اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایران نے اس حملے کے جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایران کے جوابی حملے کے عزم کے ساتھ خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ایک بیان میں کہا کہ تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر ایران کا ردعمل "صحیح وقت اور مناسب شکل میں” ہو گا۔صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کو بتایا کہ ایران اپنے مفادات اور سلامتی کے خلاف جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہے گا۔
یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ہفتے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ulJBfvL
No comments