جان باس کے دورہ پاکستان سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے اپنے دورہ پاکستان میں معیشت اور سلامتی کے امور پر گفتگو کی۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی کی جانب سے جان باس کے دورہ پاکستان سے متعلق کیے جانے والے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تفصیلی آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جان باس نے دورہ پاکستان میں اہم شخصیات سے کی جانے والی ملاقاتوں میں معیشت اور سلامتی امور پر گفتگو کی۔
امریکی عہدیدار نے بتایا کہ جان باس نے دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نےاقتصادی، سلامتی امور پردوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر بات کی۔
میتھیوملر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آباد کاری میں مدد کرنے پر پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسائل کے حل کیلئےحکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/L0nS2EO
No comments