اسرائیلی فوج نے اپنے ہی حملے میں اسرائیلی یرغمالیوں کو مارنے کا اعتراف کر لیا
اسرائیل نے غزہ میں اپنے ہی حملے میں اسرائیلی یرغمالیوں کو مارنے کا اعتراف کر لیا۔
کئی مہینوں تک تردید کے بعد اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس بات کا "زیادہ امکان” ہے کہ ان کا فضائی حملہ نومبر میں غزہ میں تین اسرائیلی اسیروں کی ہلاکت کا ذمہ دار تھا۔
اتوار کے روز فوج نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھی کہ 10 نومبر 2023 کو جب انہوں نے حملہ کیا تھا تو یہ قیدی فلسطینی علاقے کی ایک سرنگ میں موجود تھے۔
تین مغویوں کی لاشیں کارپورل نک بیزر، سارجنٹ رون شرمین اور فرانسیسی اسرائیلی شہری ایلیا ٹولیڈانو 14 دسمبر کو برآمد ہوئیں لیکن موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔
فوج نے بیان میں کہا کہ تحقیقات کے نتائج اس بات کے بہت زیادہ امکان کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تینوں کی ہلاکت 10 نومبر 2023 کو حماس کے شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد کے خاتمے کے دوران [اسرائیلی فوج] کے فضائی حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/WXr89FP
No comments