Breaking News

حماس کی اسرائیلی یرغمالیوں کو سنھبالے والے محافظوں کو نئی ہدایات

حماس کے مسلح ونگ نے القسام بریگیڈ نے اسرائیلی یرغمالیوں کو سنبھالنے والے محافظوں کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔

القسام نے اسرائیلی فورسز کے غزہ کے حراستی مقامات تک پہنچنے کی صورت میں اپنے مجاہدوں کو فوری ردعمل دینے کا پابند کیا ہے۔

قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ نیتن یاہو کے فوجی دباؤ کے ذریعے قیدیوں کو رہا کرنے کے اصرار کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کسی معاہدے کو انجام دینے کے بجائے ان کے اہل خانہ کو تابوتوں میں واپس کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے ہفتے کے آخر میں چھ اغوا کاروں کی ہلاکت کا الزام نیتن یاہو کے کندھوں پر ڈالنے کا اعادہ بھی کیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کے معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے نیتن یاہوں کی کوششوں کو ناکافی قرار دینے پر حماس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صدر بائیڈن کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے حماس کے سینیئر اہلکار سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ یہ بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ اسرائیل کے رہنما کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

ابو زہری نے کہا کہ مستقل جنگ بندی اور غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء کی کسی بھی تجویز کو مثبت طور پر قبول کیا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DA2BJ1a

No comments