ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری
ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ کو جاری کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا تھا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ دھند کی وجہ سے ہوا، حادثے کی وجہ علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال بھی تھی۔
یاد رہے حادثے سے قبل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود صدر رئیسی کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا لیکن پرواز کے پینتالیس منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔
ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ تیس سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا ہے، جس پر ہمارے پائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔
غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SiLKODk
No comments