Breaking News

اسرائیلی فوج فوٹیلا عملے کے ارکان کو کہاں لے جائے گی؟

اسرائیلی فوج گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہازوں پر سوار ہوکر اس کے عملے کو اپنے ہمراہ لے جائے گی، جہاں سے انہیں ان کے ممالک واپس روانہ کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے اطالوی وزیرخارجہ انتونیو تاجانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہے فلوٹیلا عملے پر تشدد نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے ان کو آگاہ کیا ہے کہ فورسز فلوٹیلا پر سوار ہوں گی، لیکن طاقت کا استعمال نہیں کرینگی۔

کشتیوں کے عملے کے تمام ارکان کو اشدود لے جایا جائیگا اور پھر ڈی پورٹ کردیا جائیگا، اطالوی وزیرخارجہ نے بتایا ہے کہ اطالوی سفارت خانے اور قونصلیٹ کو ہدایت دی گئی ہیں کہ عملے کی مدد کریں۔

مزید پڑھیں : اسرائیلی فوج نے صمود فلوٹیلا کے جہازوں کو گھیرے میں لے لیا

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل جہازوں اور کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے اور قافلے میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل ایک کشتی میں داخل ہوگئے اور اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔

"گلوبل صمود فلوٹیلا” کیا ہے ؟ 

واضح رہے کہ "گلوبل صمود فلوٹیلا” میں 40 سے زائد کشتیوں پر سوار تقریباً 500 افراد شامل ہیں، جس میں مختلف ممالک کے اراکین پارلیمنٹ، وکلاء اور سماجی کارکنان شامل ہیں، جن میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

یہ "گلوبل صمود فلوٹیلا” ادویات اور خوراک لے کر اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے غزہ پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ غزہ کے نہتے اور بھوک پیاس سے نڈھال شہریوں کو مرنے سے بچایا جاسکے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/MNT6yBw

No comments