جب مکیش امبانی کے بیٹے آکاش کو چوکیدار سے معافی مانگنی پڑی
دنیا کے چند امیرترین لوگوں میں سے ایک مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کو چوکیدار سے معافی مانگنی پڑی، اس کا انکشاف نیتا امبانی نے کیا۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے مالک مکیش امبانی کو یوں تو دنیا میں شاید کسی چیز کی کمی نہ ہو تاہم اس بات نے ان کے اخلاقی رویے کو خاص متاثر نہیں کیا، ایک اچھے باپ کی طرح مکیش امبانی نے اپنے بچوں کو تعلیم، اخلاقیات اور زندگی کے اصول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
جب بھی بچوں پر سختی کی ضرورت پڑتی تو مکیش امبانی نے اپنے بچوں پر نہ صرف سختی کی بلکہ ان کی غلطی کی نشاندہی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔
نیتا امبانی نے گزشتہ دنوں اس واقعے کو بیان کیا جب انھوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے بیٹے آکاش امبانی کو ڈانٹا گیا اور چوکیدار کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر معافی مانگنے کو کہا گیا۔
سمی گریوال کے شو میں نیتا امبانی نے والدین کی طرز پرورش پر گفتگو کرتے ہوئے پورا واقعہ شیئر کیا اور بتایا کہ آکاش عمارت کے چوکیدار سے فون پر بات کر رہا تھا، اس وقت آکاش کا لہجہ انتہائی بدتمیزی والا تھا۔
مکیش امبانی نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ منظر دیکھا، وہ آکاش کے رویے سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے اور انہوں نے فوراً اسے سرزنش کی۔
اس موقع پر مکیش نے فوراً اپنے بیٹے کو نیچے جانے اور عمارت کے چوکیدار سے معافی مانگنے کو کہا، نیتا نے وضاحت کی کہ مکیش نے اپنے بچوں کو واضح طور پر سکھایا ہے کہ انھیں ہر ایک کے ساتھ احترام سے پیش آنا ہے۔
نیتا نے بتایا کہ مکیش کا کہنا ہے کہ چاہے کسی شخص کی سماجی حیثیت کچھ بھی ہو، وہ اپنے بچوں کو کبھی بھی امبانی خاندان کا حصہ ہونے کا فائدہ نہیں اٹھانے دیتے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CkiA5Xt
No comments