Breaking News

فون میں بیوی کا نمبر ’’موٹی‘‘ کے نام سے محفوظ، معاملہ عدالت تک جا پہنچا!

(23 اکتوبر 2025) ایک شخص کو اپنی بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کرنا اتنا مہنگا پڑا کہ معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔

خواتین اگرچہ فربہ بھی ہوں تو خود کو موٹی کہلوانا پسند نہیں کرتیں لیکن اگر خود ان کا شوہر موبائل فون میں بیوی کا نام موٹی کے نام سے محفوظ کر لے تو پھر کچھ ایسا ہی ہوتا ہے، جو یہاں ہوا۔

یہ انوکھا قصہ ترکیہ میں ہوا جہاں اوسک شہر میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا نام مبینہ طور پر اس کی جسامت کے لحاظ سے موٹی کے نام پر محفوظ کیا لیکن بیوی کو پتہ چلا تو وہ سیدھا عدالت پہنچ گئی۔

عدالت نے فوری سماعت کرتے ہوئے اس کو جذباتی تشدد قرار دیا اور شوہر کو متنبہ کرتے ہوئے اسے بیوی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

شوہر جب اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت پہنچا تو اس نے بھی ماتحت عدالت کے فیصلے کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ کمرہ عدالت میں شوہر کو کہا کہ ازدواجی رشتہ عزت، احترام اور برابر رویے پر مبنی ہونا چاہیے اور اس قسم کا نام رکھنے کا عمل اس کے خلاف سمجھا جاتا ہے، اس لیے آئندہ کے لیے احتیاط برتی جائے۔

بھارت میں ایک گاؤں کو ’’ملعون گاؤں‘‘ کیوں کہا جاتا ہے؟



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mQ6oVsY

No comments