اپنے ہاتھوں سے نوزائیدہ بچے کو قتل کرنے والے والدین جرم ثابت ہونے پر روتے رہے
قاتل والدین جنھوں نے اپنے ہاتھوں سے نوزائیدہ بیٹے کی جان لی وہ عدالت میں قصوروار قرار پانے اور جرم ثابت ہونے پر روتے رہے۔
برطانیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 37 سالہ کلیوی پیرجانی اور اس کی اہلیہ 34 سالہ نیوالڈا سانتوس پیرجانی پر قتل اور بچے کی موت کا سبب بننے الزام تھا جو عدالت میں درست ثابت ہوگیا، وہ اپنے تین ماہ کے بچے کو ’منظم طریقے سے مارنے‘ اور قتل کرنے کے مجرم پائے گئے۔
ننھا بچہ جس کی شناخت میگوئل پیرجانی کے نام سے ہوئی وہ گزشتہ سال 24 نومبر میں ویرل کے علاقے سیکومب میں اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ بچے جو جب اسپتال لایا گیا تو اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ سر سے بھی خون بہنے کے آثار نمایاں تھے، زندگی اور موت کی کشمکش میں رہتے ہوئے پانچ دن بعد بچے کی موت ہو گئی۔
استغاثہ نے جوڑے پر الزام لگایا تھا کہ وہ بچے کی موت کے ذمہ دار ہیں اور انھوں نے اسے ‘منظم طریقے سے مارا’، ایک ننھا بچہ جو اپنے والدین پر انحصار کرتا تھا، اس کے ماں باپ نے اس کی موت کو ‘روکنے’ کے لیے کچھ نہیں کیا۔
اسپتال کی روپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ 3 ماہ کے بچے کو دل نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور اسے ‘سنگین حالت’ میں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

نوازائیدہ بچے کی دائیں کالر کی ہڈی، بائیں بازو کے اوپری حصے اور بائیں پنڈلی کے ساتھ ساتھ ریٹینل ہیمرجز اور کھوپڑی کی ہڈیوں میں بھی فریکچر پایا گیا تھا۔
میگوئل کے سر کے بائیں جانب چوٹ لگی تھی اور اس کی کھوپڑی میں دراڑ تھی، وہ تمام چوٹیں اس کےلیے جان لیوا ثابت ہوئیں، نوزائیدہ بچے کی لائف سپورٹ 29 نومبر 2024 کو ہٹا دی گئی تھی۔
ابتدائی طور پر دونوں میاں بیوی نے تمام الزامات سے انکار کیا لیکن بعد میں نیوالڈا نے اس بات کو قبول کیا کہ وہ بچے کی موت کا سبب بنے ہیں اور یہ جرم سرزد ہوا ہے۔
ننھے بچے کے والدین تین ہفتوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے رہے، نیوالڈا نے کلیوی پر ‘کنٹرول کھونے’ کا الزام لگایا اور کہا کہ اس نے میگوئل کے سر پر ضرب لگائی۔
عدالت میں دونوں قتل کے مجرم پائے گئے جبکہ اگلی تاریخ پر انھیں سزا سنائی جائے گی، انسپکٹر ہولی چانس نے کہا کہ یہ بچے میگوئل پیرجانی کا واقعی چونکا دینے والا قتل تھا، اور یہ ہمارے لیے تفتیش کے حوالے سے انتہائی تکلیف دہ کیس رہا ۔
انھوں نے کہا کہ میگوئل صرف تین ماہ کا تھا جب اس کی زندگی اپنے والدین کے پرتشدد ہاتھوں میں المناک طور پر ختم ہو گئی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DSZLQ2o
No comments