پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، پاکستانی وزیراعظم نے لاکھوں زندگیاں بچانے کا کریڈٹ دیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، امریکی صدر اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے وفود کی سطح پر ملاقات کی، اس دوران ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کا بھی ذکر کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرے لیے یہ آسان ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کروادوں، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا میں نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سیزفائر کراکر لاکھوں زندگیاں بچائیں۔
انھوں نے کہا کہ یوکرین میں جاری جنگ ختم کرنا چاہتاہوں اور ہم کریں گے، میرے خیال میں پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن کےساتھ دو طرفہ اجلاس کیلئے ہنگری کا انتخاب کرنے پر اتفاق کیا، بوڈاپیسٹ ملاقات صرف پیوٹن کےساتھ ہے، زیلنسکی سے رابطے میں رہوں گا، پیوٹن کی طرح زیلنسکی بھی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے پیوٹن اور زیلنسکی کے دلوں سے نفرت کو نکالنا ہوگا، مشرق وسطیٰ کی صورتحال یوکرین سے زیادہ پیچیدہ ہے، پھر بھی جنگ بندی میں کامیاب رہے
امریکی صدر نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن چاہتے ہیں، یوکرین کو میزائل فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
امید ہے جنگ یوکرین کو ٹماہاک میزائل کی ضرورت کے بغیر ختم ہوجائے گی، یورپی یونین یوکرین کو وہ چیزیں فراہم کرےگی جسکی اسے ضرورت ہے،
انھوں نے کہا کہ چینی صدر سے جلد ملاقات کرکے تجارتی تعلقات پر بات کریں گے، دونوں فریق لچک دکھاتے ہیں تو ہم یوکرین میں جنگ ختم کردیں گے، پیوٹن، زیلنسکی کےساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی وفد تاحال ملک میں دوحہ میں ہونے کی خبر بےبنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/blCuWtK
No comments